بسم اللہ الرحمن الرحیم
"نیوپوائنٹ" پیج کا پس منظر
پیارے ممبرز! تقریباً چھ ماہ سے آپ نیوپوائنٹ سے پیوست ہیں،نیوپوائنٹ کے نام سے یوٹیوب پر میرا ایک چینل تھا، جس کے ویڈیوز کمپیوٹر کورسز سے متعلق ہے، چینل کے چند ماہ بعد میں نے فیصلہ کیا کہ فیس بک پر بھی" نیوپوائنٹ" کے نام سے ایک پیج بناؤں جس پر اپنے چینل کے ویڈیوز شیئر کرتا رہوں گا، لیکن ابتداء میں اس فیس بک پیج پر چند ہی قرآنی آیات، و احادیث اردو ترجمہ کے ساتھ شیئر کیے۔ قرآن و حدیث سے آپ حضرات کا شوق دیکھ کر میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ پیج میں اپنے چینل کے لئے نہیں بلکہ قرآن و حدیث کے نشر و اشاعت کے لئے استعمال کروں گا۔ بہت سے ممبرز جن میں خواتین کی تعداد بھی مردوں سے کم نہ تھی سچ جذبے کے ساتھ قرآن و حدیث کے پوسٹ پڑھنے کے بعد دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھا۔ (میں ان سب کا شکرگزار ہوں) لیکن اب بات یہ ہے کہ کافی دنوں سے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے پیج کا ریچ کم ہوگیا ہے، جس کے باعث آپ حضرات سمجھ رہے ہیں کہ شاید پیج ایڈمین تھک گیا ہے اور اپنا کام چھوڑ کر گیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں الحمدللہ! میں اپنے کام سے اب بھی وابستہ ہوں، اور آئندہ بھی وابستہ رہوں گا۔ ان شاء اللہ، لیکن پیج کے ریچ کم ہونے کی وجہ سے اس کے پوسٹ اب آپ کو نہیں ملتے، آپ حضرات سے عاجزانہ گزارش ہے کہ آپ کو نیوپوائنٹ کے جو بھی پوسٹ نظر آئے اس کو لائک کرکے زیادہ سے زیادہ شیئر فرمائیں تاکہ ہمارا پیج بحال ہوجائے۔ جزاکم اللہ خیرا
0 comments: