Thursday, September 10, 2020

وارنٹی اور گارنٹی میں کیا فرق ہے؟

 

وارنٹی اور گارنٹی میں کیا فرق ہے؟



فروخت شدہ چیز خرابی کی صورت میں مرمت کرکے دینا وارنٹی اور اسی کے بدلے نئی چیز دینا گارنٹی ہے۔

اگر آپ کوئی بھی الیکٹرانک چیز خریدتے ہیں مثلا فریج واشنگ مشین ٹی وی موبائل یا اوون وغیرہ تو ایسی اشیاء پر زیادہ تر وارنٹی دی جاتی ہے، اگر آپ کی خریدی ہوئی پراڈکٹ میں وارنٹی کے دورانیہ میں کوئی نقص نکل آتا ہے یا پراڈکٹ کام کرنا بند کر دیتی ہے تو کمپنی آپ کو اس پراڈکٹ کو ریپئر کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔ اور آپ کمپنی سے اس پراڈکٹ کی ریپلیس یا نئی پراڈکٹ نہیں مانگ سکتے۔ تاہم اگر کمپنی سے اس پراڈکٹ کی ریپئرنگ نہیں ہو پا رہی تو وہ آپکو ریپلیس پراڈکٹ دے سکتی ہے۔

جبکہ اگر کسی چیز کی چھ ماہ یا ایک سال گارنٹی ہو اور اس دوران آپ کےاستعمال میں ہونے والی پراڈکٹ خراب ہو جائے یا ورک کرنا چھوڑ دے تو آپ کمپنی کو واپس کر کے اس کے بدلے نئی پراڈکٹ لے سکتے ہیں اور کمپنی رولز کے مطابق آپ کو بنا ریپئرنگ ایک نئی پراڈکٹ دینے کی مجاز ہوگی۔


آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے کہ آپ نے ایک موبائل خریدا اور اسکی وارنٹی دو سال تھی، دو سال کے دوران اگر موبائل خراب ہوگیا تو کمپنی اسی موبائل کو ریپئرنگ کر کے دے گی۔ لیکن اگر وارنٹی کی بجائے اس موبائل کی چھ ماہ یا ایک سال کی گارنٹی تھی تو چھ ماہ یا سال کے دوران خراب ہونے پر آپ کمپنی سے نیا موبائل لینے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ گارنٹی ہمیشہ کم معیاد کی ہوتی ہے اور ہر پراڈکٹ پر نہیں ملتی جبکہ وارنٹی کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے اور عموما ہر الیکٹرانک پراڈکٹ پر دی جاتی ہے۔ کچھ کمپنیز کی پالیسز کے مطابق آپکے پاس موجودہ وارنٹی کے دورانیہ کو پیسے دے کر بڑھا بھی سکتے ہیں جیسا کہ سیمسنگ کی سائیٹ پر سیمسنگ کیئر یا ایپل کی سائیٹ پر ایپل کیئر کو پرچیز کرنے پر آپ کے پراڈکٹ کا دورانیہ دو سال تک بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اگر اس پراڈکٹ کی گارنٹی ہے تو گارنٹی نہیں بڑھ سکتی۔ امید ہے اس پوسٹ سے گارنٹی اور وارنٹی کی کنفیوژن دور ہو جائے گی۔

2 comments: