روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ایک چارپائی پرسونا
روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ایک چارپائی پرسونا
سوال
روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ ایک چارپائی پر سونا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب
روزے کی حالت میں میاں بیوی کا ایک بستر میں لیٹنا جائز ہے، تاہم بے لباس لیٹنا یا بغیر حائل کے جسم ملانا، یا اپنے اوپر اعتماد نہ ہونے کے باوجود بوس و کنار کرنا یا ایک دوسرے کے اعضاءِ مستورہ کو چھونا مکروہ ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
الفتاوى الهندية - (1 / 200)
ولا بأس بالقبلة إذا أمن على نفسه من الجماع والإنزال ويكره إن لم يأمن والمس في جميع ذلك كالقبلة كذا في التبيين.
وأما القبلة الفاحشة، وهي أن يمص شفتيها فتكره على الإطلاق، والجماع فيما دون الفرج والمباشرة كالقبلة في ظاهر الرواية. قيل إن المباشرة الفاحشة تكره، وإن أمن هو الصحيح كذا في السراج الوهاج.
(كتاب الصوم،الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره 1 / 200 ط: دار الفكر) فقط واللہ اعلم
0 comments: