Saturday, May 1, 2021

افغانستان میں خوفناک کار بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

 افغانستان میں خوفناک کار بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

افغانستان میں خوفناک کار بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

افغانستان میں خوفناک کار بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

 کابل (مصدقہ ذرائع کے مطابق) افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کار بم دھماکہ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں صوبائی کونسل کے دفتر کے قریب ہوا۔ گورنر لوگر کے ترجمان کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے پیچھے کون تھا۔

افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر چھ منٹ پر ہوا جس میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب ہی ہسپتال بھی واقع ہے جس کی عمارت کو دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

0 comments: