Saturday, May 1, 2021

دو مسلمان ملکوں کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، درجنوں افراد مارے گئے

 دو مسلمان ملکوں کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، درجنوں افراد مارے گئے


دو مسلمان ملکوں کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، درجنوں افراد مارے گئے

بشکیک (نیوپوائنٹ آن لائن) وسطی ایشیا کے مسلمان ملکوں کرغزستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

بی بی سی کے مطابق جھڑپوں کا آغاز بدھ کے روز اس وقت ہوا جب پانی کی سپلائی پر کیمرے نصب کیے گئے۔ تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد پر رہنے والے شہریوں نے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا۔ بعد ازاں پتھراؤ کرنے والے شہریوں کے ساتھ فوجی بھی شامل ہوگئے۔

کرغزستان کی وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں میں 31 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔ تاجکستان کے کتنے لوگ مارے گئے یا زخمی ہوئے ہیں، اس بارے میں تاحال کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں پانی کے ذخائر کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ 30 سال سے تنازعہ چلا آرہا ہے۔ ماضی میں بھی پانی کے معاملے پر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں لیکن یہ جھڑپیں اب تک کی شدید ترین تھیں۔

0 comments: