Sunday, May 2, 2021

محکمہ اوقاف نے اس سال اعتکاف پر پابندی لگا دی

 محکمہ اوقاف نے اس سال اعتکاف پر پابندی لگا دی


محکمہ اوقاف نے اس سال اعتکاف پر پابندی لگا دی

لاہور : محکمہ اوقاف نے اس سال اعتکاف پر پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ اوقاف نے اس سال اعتکاف  پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ہے

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  اس سال  مساجد میں لوگ  اعتکاف کے لئیے نہیں بیٹھ سکیں گے۔محکمہ اوقات کا کہنا ہے کہ    پابندی  کا فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا  ہے۔

ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید146افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار957ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25ہزار 519ہو گئی ہے ۔


0 comments: