Wednesday, April 14, 2021

جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا کیسا ہے

 جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا کیسا ہے؟ اہم مسئلہ


جنابت کی حالت میں روزہ رکھنا
سوال
کیا سحری سے پہلے غسلِ جنابت ضروری ہے؟میرا مطلب  یہ ہے  کہ سحری کے بعد غسل جنابت کرنے سے روزہ رہے گا یا نہیں؟

جواب
اگر کسی شخص  پر غسل واجب  ہو اور وہ صبح صاد ق سے پہلے غسل نہ کرسکا  اور سحری کرکے روزہ رکھ لیا تو اس کا روزہ درست ہے،   ناپاک ہونے کی وجہ سے  روزہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ جلد از جلد غسل کرلینا چاہیے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ  فجر کی  نماز قضا ہوجائے گناہ کا باعث ہے۔

اور روزے کی حالت میں غسل  کا وہی طریقہ ہے جو عام حالات میں ہے، البتہ روزہ کی وجہ سے ناک میں اوپر تک پانی ڈالنا اور   کلی میں غرارہ کرنا درست نہیں ہے، اس لیے کہ ناک میں پانی چڑھانے سے یا غرارہ کرنے سے پانی حلق میں چلا گیا تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، لہذا  صرف  کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال لے توغسل صحیح ہوجائے گا، افطاری کے بعد غرارہ کرنے یاناک میں پانی چڑھانے کی ضرورت  بھی نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم 

0 comments: