اپنی حاجت اللّٰہ سے کیسے مانگنی چاہئے؟ ایک مجرب وظیفہ
اپنی حاجت اللّٰہ سے کیسے مانگنی چاہئے؟ ایک مجرب وظیفہ
دو رکعت نماز تازہ وضو کرکے پڑھیں اور دل لگاکر درود شریف پڑھیں، پھر چوری یکسوئی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت پوری کرنے کی درخواست کریں، درخواست میں عاجزی، انکساری رونے اور گڑگڑانے کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اور ہرفرض نماز کے بعد بھی دعا کا اہتمام رکھیں، جو دعائیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں یا قرآن میں آئی ہیں وہ بھی یاد کرکے پڑھ لیا کریں، چند روز قبولیت دعا کے آثار ظاہر نہ ہوں تو مایوس نہ ہوں برابر کرتے رہیں، اللہ تعالی وہی دعا قبول فرمالیں گے یا اس کا نعم البدل عطا فرمائیں گے یا اس کی برکت سے بلا اور پریشانی کو ٹال دیں گے ورنہ آخرت میں اس کا بہترین بدلہ تو ان شاء اللہ ملے گا ہی۔ ہروظیفہ سے بہتر یہ عمل ہے۔ (۲) بعد نماز عشا گیارہ بار درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ (1111) مرتبہ یا لطیفُ پڑھیں، پھر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں، مجرب عمل ہے۔
0 comments: