Tuesday, April 27, 2021

روزہ میں گانا، موسیقی وغیرہ سننا

 روزہ میں گانا، موسیقی وغیرہ سننا


روزہ میں گانا، موسیقی وغیرہ سننا


سوال

گانا موسیقی وغیرہ اگر روزہ رکھ کر سنا تو کیا اس سے  روزہ ٹوٹ جائے گا  یا پھر روزہ پر کیا فرق آئے گا؟

جواب

موسیقی، گانا بجانا اور سننا  شریعت میں  حرام   ہے ، روزہ میں اس کا گناہ اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے،  اس سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے، اس کے ثواب میں کمی ہوجاتی ہے، البتہ اس سے روزہ   اس معنی میں فاسد نہیں  ہوتا کہ اس کی قضا کرنا لازم ہو،  لیکن اس کی روح ختم ہوجاتی ہے۔


حدیث مبارک میں ہے:


"وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لم يدع قول الزور والعمل به فليس لله حاجة في أن يدع طعامه وشرابه" . رواه البخاري (3/26، برقم : 1903 )


ترجمہ: حضرت ابوہریرہ  ؓ  سے روایت ہے  کہ رسول اللہ ﷺ نےارشاد  فرمایا:  جو شخص (روزے کی حالت میں) لغو و باطل کلام اور بے ہودہ  افعال نہ چھوڑے گا تو اللہ کو اس بات کی پرواہ نہیں  ہے کہ  وہ اپنا  کھانا پینا چھوڑ دے۔

فقط واللہ اعلم


0 comments: