سگی بہن کو صدقہ فطر دینا کیسا ہے؟
سگی بہن کو صدقہ فطر دینا
سوال
کیا صدقہ فطر اپنی سگی بہن کو دینا جائز ہے؟ ہم چھ بھائی ہیں اور والدین بھی حیات ہیں ، میری بہن مسحق زکوٰۃ بھی ہے سید بھی نہیں ہے اور اس وقت بہن کے پانچ چھ چھوٹے بچے بھی ہیں۔
جواب
اگر آپ کی بہن مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے آپ زکاۃ یا صدقہ فطر دے سکتے ہیں، لیکن اگر بہن کا نفقہ آپ کے ذمے ہے تو یہ فطرانہ اس کے خرچ کے علاوہ ہونا چاہیے۔
مستحق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کےپاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس مالیت کا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد کسی قسم کا ما ل /سامان موجود نہ ہو اور آپ لوگ سید/ عباسی نہ ہوں۔
اگر آپ کا کھانا پینا ایک ساتھ ہے اور وہ بہن وہ فطرانہ کی رقم مشترکہ استعمال کرے جس سے آپ کا بھی فائدہ ہو تو اس میں کراہت ہوگی، لہذا ایسی صورت میں اسے بتادیا جائے کہ فطرانے یا زکاۃ کی رقم وہ خود استعمال کرے، مشترکہ خرچ میں شامل نہ کرے۔فقط واللہ اعلم
0 comments: