Saturday, May 1, 2021

اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران دھکم پیل سے 44 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے

 اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران دھکم پیل سے 44 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے

اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران دھکم پیل سے 44 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے

تل ابيب(آن لائن)اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی اجتماع کے دوران دھکم پیل سے  44 افراد  ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں واقع دوسری صدی کے مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار  ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے نو  کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقبرے میں داخل ہونے کے لیے لمبی قطاریں بے ہمگم امداز سے لگی ہوئی ہے اور ہر کوئی سب سے پہلے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

0 comments: