پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے پھر انکار
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے پھر انکار
اسلام آباد: پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کر دیا۔
سینٹ میں پی ڈی ایم کی شامل اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی، مسلم لیگ (ن)، بی این پی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آزاد حیثیت میں اپوزیشن بینچز میں رہیں گی، ہمیں ہماری سیٹوں کے تناسب سے قائمہ کمیٹیاں دی جائیں، رولز کے مطابق ہماری نو کمیٹیاں بنتی ہیں جو ہمیں دی جائیں۔
0 comments: