پاکستان میں کورونا کی سب سے خطرناک قسم سامنے آگئی
پاکستان میں کورونا کی سب سے خطرناک قسم سامنے آگئی
پاکستان: (کراچی آن لائن) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد میں کورونا وائرس کی برازیلی اور جنوبی افریقی اقسام سامنے آچکی ہیں۔
عذرا پیچوہو کے مطابق کورونا وائرس کی برازیل اور جنوبی افریقہ کی اقسام زیادہ خطرناک ہیں جن کی شرح اموات بھی زیادہ ہے اور ان پر ویکسین کا بھی کچھ خاص اثر نہیں ہوتا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے بعض نمونوں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم بھی ملی ہے جس کے پھیلاؤ کی شرح 60 اور اموات کی شرح 68 فیصد ہے۔
0 comments: