Saturday, May 1, 2021

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

 خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا


خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند ہوں گے۔ تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ چاند رات کے لیے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا ویکسینیشن سنٹرز کی عید تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔

این سی او سی نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

0 comments: