جنابت کی حالت میں قرآنی آیات کی کتابت بذریعہ ٹائپ رائٹر یا کمپیوٹر کرنا کیسا ہے؟
جنابت کی حالت میں قرآنی آیات کی کتابت بذریعہ ٹائپ رائٹر یا کمپیوٹر کرنا کیسا ہے؟
حالتِ جنابت میں کمپیوٹر سے قرآن لکھنے کا حکم:
سوال: جنابت کی حالت میں قرآنی آیات کی کتابت بذریعہ ٹائپ رائٹر یا کمپیوٹر کرنا کیسا ہے؟
جواب: شریعتِ مقدسہ میں قرآن کریم کا احترام اصلاً مقصود ہے یہی وجہ ہے کہ جُنب آدمی کے لئے قراءتِ قرآن و تلاوت کرنا درست نہیں، اسی طرح فقہاء کرام نے جنب کے لئے قرآن کریم کا لکھنا بھی منع فرمایا ہے۔ چونکہ ٹائپ رائٹر اور کمپیوٹر کے ذریعے حالت جنابت میں قرآن لکھنا ہوتا ہے اس لئے درست نہیں ہے۔ البتہ بے وضو ان جدید ذرائع سے کتابتِ قرآن کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ قرآنی آیات کو ہاتھ نہ لگے۔
0 comments: