Monday, April 26, 2021

اگر میاں بیوی سحری کے بعد روزہ بند ہونے سے پہلے پہلے ہم بستری کرلیں تو اس صورت میں قضا اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

اگر میاں بیوی سحری کے بعد روزہ بند ہونے سے پہلے پہلے ہم بستری کرلیں تو اس صورت میں قضا اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

سحری کے بعد جماع کرنا:

سوال

اگر میاں بیوی سحری کے بعد روزہ بند ہونے سے پہلے پہلے ہم بستری کرلیں تو اس صورت میں قضا اور کفارہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

رمضان شریف میں سحری کھانے کے بعد اگر صبح صادق ہونے میں دیر ہو تو اپنی زوجہ سے جما ع کرنا درست ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی صبح صادق سے پہلے پہلے جماع سے فارغ ہوگئے تھے تو ان کے روزے میں کچھ نقصان واقع نہیں ہوا، اور نہ ہی ان پر اس کی کوئی قضا یا کفارہ لازم ہے۔ البتہ غسل کرکے فجر کی نماز وقت میں پڑھنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

0 comments: