مردوں کے لیے سینے اور ٹانگوں کے بال کاٹنے کا حکم
مردوں کے لیے سینے اور ٹانگوں کے بال کاٹنے کا حکم
سوال
کیا مرد اپنے ٹانگوں اور سینے کے بال کا ٹ سکتا ہے؟
جواب
مرد وں کے لیے سینے اور ہاتھ پاؤں کے بال کاٹنے کی گنجائش ہے، تاہم ایسا کرنا خلافِ ادب ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية".
(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وقلم الأظفار وقص الشارب وحلق الرأس وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، ٥ / ٣٥٨، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
0 comments: