Saturday, April 24, 2021

میاں بیوی جماع کے بعد بغیر کپڑوں کےایک ساتھ سوسکتے ہیں؟

 میاں بیوی جماع کے بعد بغیر کپڑوں کےایک ساتھ سوسکتے ہیں؟


میاں بیوی جماع کے بعد بغیر کپڑوں کےایک ساتھ سوسکتے ہیں؟

سوال
میاں بیوی جماع کے بعد بغیر کپڑوں کےایک ساتھ سوسکتے ہیں؟

جواب
بالکل برہنہ ہوکر سونا شریعت میں پسندیدہ نہیں ؛ اس لیے بیوی کے ساتھ مجامعت کے بعد   بقدرِ ضرورت لباس اوڑھ کر سونا چاہیے۔مشکاۃ شریف میں ہے:

''حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ  کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم برہنہ ہونے سے اجتناب کرو( اگرچہ تنہائی کیوں نہ ہو)؛ کیوں کہ پاخانہ اور اپنی بیوی سے مجامعت کے اوقات کے علاوہ تمہارے ساتھ ہر وقت وہ فرشتے ہوتے ہیں جو تمہارے اعمال لکھنے پر مامور ہیں؛ لہذا تم ان فرشتوں سے حیا کرو اور ان کی تعظیم کرو ( ترمذی)''۔

نیز مشکاۃ شریف کی دوسری روایت میں ہے:

'' حضرت بہز بن حکیم اپنے والد حضرت حکیم سے اور وہ بہز کے دادا (حضرت معاویہ ابن حیدہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنا ستر چھپائے رکھو، علاوہ اپنی بیوی یا اپنی لونڈی کے (کہ ان کے سامنے اپنا ستر چھپانا ضروری نہیں ہے)۔ حضرت معاویہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بتائیے کہ آدمی جب خلوت تنہائی میں ہو تو کیا وہاں بھی اپنا ستر چھپائے رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ لائق تر ہے کہ اس سے شرم کی جائے''۔ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)''۔فقط واللہ اعلم

0 comments: