Tuesday, May 4, 2021

کوئی پیار میں دھوکہ دے تو ایک بات یاد رکھنا؟

 کوئی پیار میں دھوکہ دے تو ایک بات یاد رکھنا؟


کوئی پیار میں دھوکہ دے تو ایک بات یاد رکھنا؟

کبھی کبھی میرا خود سے ملنے کو جی کرتا ہے کافی کچھ سنا ہے میں نے خود کے بارے میں ۔ اگر تم کسی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہو تو یہ مت سمجھنا وہ کتنا بے وقوف ہے بلکہ یہ سوچنا کہ اس کا تم پر اعتبار کتنا تھا۔ دھوکہ کھانے والوں کو وقت کے ساتھ ساتھ سکون مل جاتا ہے پر دھوکہ دینے والے کو کبھی سکون نہیں ملتا۔ آنکھوں سے شروع ہو کر کہانی الفت تک جاپہنچی ہے جب کو ہوش آیا تو بات محبت تک جا پہنچی تھی۔رشتے کمزور ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم رشتوں کو نبھاتے کم اور آزماتے زیادہ ہیں۔انسان اپنے اوصاف سے ہی عظیم بنتا ہے اونچا عہدہ حاصل کرنے سے نہیں کیونکہ اونچے مینار پر بیٹھنے سے کوا عقاب نہیں بن جاتا۔انسان اکڑ کر ایک ٹیلے پر نہیں چڑھ سکتا لیکن جھک کر کوہ ہمالیہ پر پہنچ سکتا ہے۔عاجزی سے جھکنا سیکھیں تا کہ بلندی نصیب ہو۔رشتے اور موسم دونوں ایک جیسے ہوتے ہیں کبھی حد سے زیادہ اچھے اور کبھی برداشت سے باہر فرق بس اتنا ہےکہ موسم جسم کو تکلیف دیتا ہے اور رشتے روح کو۔

0 comments: